لاہور :لاہور کے مدرسے میں طالبعلم کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کےبعد سوشل میڈیا پر یہ سوال وائرل تھا کہ ویڈیو جعلی ہے یا اصلی؟
طالب علم کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی ویڈیو کو پنجاب پولیس نے فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھیجا جس کی رپورٹ آنے کے بعد اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ویڈیو اصلی تھی ۔
فارنز ک رپورٹ میں واضح کر دیا گیا کہ ویڈیو میں شخصی خدوخال طالبعلم صابر اور ملزم عزیر الرحمن سے ہی مطابقت رکھتے ہیں ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی ویڈیو اور آڈیو دونوں اصلی ہیں۔
فارنزک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا کہ ویڈیو میں کسی قسم کی کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی ، ویڈیو میں طالب علم صابر شاہ اور ملزم عزیز الرحمن ہی ہیں، انہی شواہد کی بنیاد پر کیس کا چالان بھجوایا جا رہا ہے۔