بولرزٹاپ ٹین میں ہوں یا نہیں ،پرفارمنس اورٹیم کی جیت پہلی ترجیح ہے:وقار یونس 

Waqar Younis,PCB,Team in England

مانچسٹر :پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ابھی تک انگلینڈ میں تیاری کیلئے اچھا موسم نہیں ملا ،ہماری پہلی ترجیح ٹیم کی جیت ہے ،کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں ہے یا نہیں اس پر فی الوقت ہماری توجہ نہیں ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس نے انگلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب تک تیاری کیلئے اچھا موسم نہیں ملا ،محمد عامر کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا محمد عامر ریٹائر ہو چکے ہیں ،کیر ئیر کے حوالے سے فیصلہ وہ خود کرینگے ۔

وقار یونس نے کا کہنا تھا بولرزٹاپ ٹین میں ہوں یا نہیں ،پرفارمنس اورٹیم کی جیت پہلی ترجیح ہے۔

 خراب موسم کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کو پریکٹس کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ،پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈربی میں پریکٹس سیشن میںحصہ لیا ،جہاں کھلاڑیوں نے مختصر وقت کیلئے بیٹنگ ،باولنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کی ہے ۔

قومی کھلا ڑیوں  نے  ایک گھنٹہ  فیلڈنگ سیشن کیا ،اس   کے ساتھ  فا سٹ بو لرز ،اسپنرز  نے  با ؤلنگ  پریکٹس کی اور بلے با زوں   نے  ٹارگٹ میچ   کھیلا  ،  پا کستان کر کٹ ٹیم  کل دوپہر کو ڈربی سے کا رڈف  روانہ ہو گی،پاکستان اور انگلینڈ  کے درمیان پہلا  ایک روزہ میچ 8 جو لا ئی  کو کارڈف میں کھیلا جا ئے گا ۔