کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ لیمبڈا وائر س آگیا 

06:51 PM, 5 Jul, 2021

پیرو :وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جہاں پوری دنیا میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نت نئی ویکسین سامنے آگئی ہیں وہیں کورونا وائر س بھی نئے نئے ویرینٹ کے ساتھ سامنے آ رہا ہے ، لیمبڈا ویرینٹ سے قبل اب تک ڈیلٹا، ایلفا اور گاماویرینٹ سامنے آ چکے ہیں ۔

نئی تحقیق کے مطابق کورونا کا لیمبڈا ویرینٹ انتہائی خطرناک شکل میں سامنے آ رہا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر ویرینٹ سے کہیں زیادہ خطرناک ہے ،اور تیز ی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،اس وائرس کے حوالےسےسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لیمبڈا وائرس کورونا ویکسین کے خلاف زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے  لیمبڈا وائرس  کا پہلا کیس دسمبر میں پیرو میں رپورٹ کیا گیا تھا ،اب تک کورونا کا یہ نیا ویرینٹ 27 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ، برطانیہ میں 23 فروری سے 7 جون کے درمیان لیمبڈا وائرس کے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں