سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ اد ا کرنے کا فیصلہ

06:21 PM, 5 Jul, 2021

لاہور:  پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن اد ا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

گورنر پنجاب کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گی ہے۔ جب کہ عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام کے بعد سرکاری ملازمین کو اگلی  تنخواہ اور پنشن ڈیڑھ ماہ بعد ملے گی۔ 

مزیدخبریں