بھٹو کو ختم کرنے والے سمجھتے تھے وہ بھٹو ازم کو ختم کردیں گے لیکن یہ ممکن نہیں:بلاول بھٹو 

04:50 PM, 5 Jul, 2021

کوٹلی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کوختم کرنے والے سمجھتے تھے کہ وہ بھٹو ازم کوختم کر دینگے لیکن آج بھی پیپلزپارٹی کو کوئی ختم نہیں کر سکا ،آج پیپلزپارٹی جمہوریت کی پہچان ہے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوٹلی آزادکشمیرمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا قائدعوام کی حکومت ختم کرکے انہیں جیل میں ڈالاگیا پھر تختہ دار پر لٹکادیا گیا،ذوالفقاربھٹو کو ختم کرنے والے سمجھتے تھے وہ بھٹو ازم کو ختم کردیں گے،بھٹو کے پرچم کو ان کی بیٹی بے نظیر بھٹو نے تھاما اور اپنی جدوجہد شروع کی،بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کے ادھورے مشن کو پورا کرنےکا بیڑا اٹھایا،2007 میں بے نظیر بھٹو کو شہید کرکے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

 بلاول بھٹو کا کہنا ہے ذوالفقار بھٹو نے سرزمین کو اسلامی، جمہوری آئین دلایا تھا،قائدعوام نے غریب،مزدور کو آواز اور ان کا حق دلایا تھا،قائدعوام نے کسان کو ان کی زمینیں دلائی تھیں،لیکن ایسے ہی لیڈ ر کی حکومت کو ختم کرکے انہیں جیل میںڈالا گیا اور پھر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا شہید بےنظیر نے ایک نہیں 2 آمروں کا مقابلہ کیا،بے نظیر بھٹو نے والد کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے کیلئے 30 سال جدوجہد کی،انہوں نے کہا 5 جولائی پاکستان جمہوریت اور جیالوں کیلئے سیاہ ترین دن ہے ۔

مزیدخبریں