گوادر پورٹ کے ساتھ گوادر شہر میں بھی ترقی ہو رہی ہے: عاصم سلیم باجوہ

03:36 PM, 5 Jul, 2021

گوادر: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت گوادر میں اہم منصوبے جاری ہیں۔ گوادر پورٹ کے ساتھ گوادر شہر میں بھی ترقی کا سفر شروع ہے۔

گوادر میں وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ  گوادر پورٹ کے مکمل فعال ہونے میں وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی شامل ہے۔ وزیراعظم گوادر شہر کی ترقی کے ماسٹر پلان کو منظور کرچکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بائیس سو  ایکڑ پر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔ وادر میں 100 بستر کا اسپتال، ایک جدید ایئرپورٹ اور ووکیشنل سینٹر بنایا جارہا ہے۔ گوادر پورٹ پر کام کیلئےموجودہ حکومت کے دور میں تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  2007 سے 2013 تک گوادر پورٹ فری زون پالیسی کا اجرا نہیں ہوسکا۔گوادر پورٹ سے عوام کو نوکریاں ملنے کا خواب پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔  اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور تجارت کا سلسلہ شروع ہوگا.

گوادر پورٹ اب پوری طرح آپریشنل ہے اور کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کرچکا ہے ۔ گوادر پورٹ پچھلے ڈیڑھ عشرے سے ترقی کے مراحل سے گزرا۔

مزیدخبریں