کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب آئل ٹینکر کی ویلڈنگ کے دوران دھماکے کے باعث ایک مزدور جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی: کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب ٹینکر پر ویلڈنگ کے دوران دھماکے کے باعث ایک مزدور جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
نیو نیوز کے مطابق اس واقعے میں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت زوہیب ولد گل محمد کے نام سے کر لی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں 17 سالہ ابوبکر اور 55 سالہ ہاشم شامل ہیں۔
حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایچ او سعید آباد شاکر حسین نے بتایا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والا مزدور زوہیب دکان کے باہر کھڑے آئل ٹینکر کے اوپر چڑھ کر اس کے ڈھکن کے قریب ویلڈنگ کا کام کر رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ویلڈنگ کے دوران جسے ہی اس نے ٹینکر کا ڈھکن کھولا تو اس میں موجود گیس کے باعث زوردار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 افراد معمولی زخمی ہو گئے۔