واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ویڈیو کوالٹی آپشنر پر کام شروع کر دیا

02:29 PM, 5 Jul, 2021

نیو یارک: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ہائی ریزولوشن ویڈیو فائلز کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ویڈیو کوالٹی آپشنر پر کام شروع کر دیا ہے جو جلد صارفین کو دستیاب ہوں گے ۔

خیال رہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میں ہائی ریزولوشن ویڈیو فائلز کو بھیجنے کیلئے کمرپسیڈ کرکے چیٹ میں ڈاکومنٹ کے طور پر بھیجنا پڑتا ہے لیکن ویڈیو کوالٹی آپشنر کے بعد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ ہر گزرتے دن کیساتھ اپنی ایپلی کیشن میں نت نئے فیچر متعارف کروا رہا ہے ، ایسا ہی ایک فیچر حال ہی میں واٹس ایپ نے اینڈ رائیڈ صارفین کیلئے متعارف کروایا ہے جسے ویو وانس کا نام دیا گیا ہے ۔

واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت تصاویر اور ویڈیوز وصول کرنے والا شخص صرف انہیں ایک ہی بار دیکھ سکے گا ۔ چیٹ بند کر کے دوبارہ کھولنے پر وہ ویڈیوز اور تصاویر غائب ہو چکی ہوں گی ۔

ویڈیو اور تصاویر وصول کرنے والے شخص کے دیکھنے پر بھیجنے والے صارف کو نوٹیفیکشن بھی موصول ہوگا ۔

سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ڈیٹا بالکل محفوظ ہاتھوں میں ہے ، انھیں اس معاملے میں بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کی ڈیٹا ٹیکنالوجی لیئرز کی شکل میں محفوظ بنایا جاتا ہے ۔

مزیدخبریں