لندن: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر کی اہلیہ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئی ہیں۔ اس بات کی اطلاع خود لیگی رہنما نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے مختصر پیغام میں عابد شیر علی نے لکھا کہ میری اہلیہ کا انتقال ہو گیا ہے، انا للہ وان علیہ راجعون۔
خیال رہے کہ عابد شیر علی ان دنوں لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیساتھ قیام پذیر ہیں۔
My wife passed away انا للہ وانا الیہ راجعون
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) July 5, 2021
ان کے اہلخانہ بھی ان کیساتھ لندن میں ہیں یا پاکستان میں موجود ہیں، اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے
پاکستان کی سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے عابد شیر علی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ہے۔