خوشاب میں 9 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

10:45 AM, 5 Jul, 2021

خوشاب: خوشاب میں 9 سالہ بچے کیساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، دو ملزموں نے  ناصرف بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس نے متاثرہ بچے کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزموں سے بچے کی ویڈیو برآمد کر لی گئی ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں میں بھی زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کا یہ افسوسناک واقعہ کچھ روز خوشاب کے گاؤں 22 ایم بی میں پیش آیا، دونوں ملزموں نے 9 سالہ بچے کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں