لندن: برطانوی ٹیم نے یورو کپ 2020 کے کوارٹر فائنل میں یوکرین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
برطانوی ٹیم نے یورو کپ کے اس اہم میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار صفر سے فتح حاصل کی۔
انگلش ٹیم کے کپتان نے خود بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول پوسٹ کئے۔ جبکہ ہیڈرسن اور میگوائر نے ایک، ایک گول کیا اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یورو کپ کے کوارٹر دائنل میں اس تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ 25 سال بعد یورو کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے قابل ہوا ہے۔
اس سے قبل ایک اور اہم میچ میں ڈنمارک نے چیک ری پبلک کو دو ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
اب یورو کپ 2020 کے سیمی فائنل میں اٹلی اور سپین جبکہ ڈنمارک اور انگلینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔
انگلش ٹیم اس ایونٹ کی فیورٹ ٹیم قرار دی جا رہی ہے۔ یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانیہ اور جرمنی کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جو انگلش کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے دو صفر سے اپنے نام کیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے سٹیرلنگ اور ہیری کین نے ایک، ایک گول کیا تھا کیا۔
یاد رہے کہ برطانوی ٹیم نے اس سے قبل 1966ء کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد پہلی بار کسی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جرمنی کو شکست دی ہے۔