راولپنڈی: وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے کارگل کے محاذ پر جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کا آج بائیسواں یومِ شہادت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کا 22واں یوم شہادت آج 5 جولائی کو ہے۔
Nation venerates Capt Karnal Sher Khan Shaheed, NH, on 22nd Martyrdom Anniversary. Kargil War hero from Swabi, KPK, wrote history with his blood displaying utmost valour, commitment & unwavering allegiance 2 defend the country against all odds.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 4, 2021
We are proud of him.
کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر) نے معرکہ کارگل میں لازوال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز پاکستا کیلئے اپنی جان نچھاور کر دی۔ انہوں نے اپنے خون سے ایسی تاریخی رقم کی کہ دشمن بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی شیروں جیسی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیں کیپٹن کرنل شیر خان شہید پر فخر ہے۔ مادر وطن پاکستان کی حفاطت کیلئے کرنل شیر خان کا جذبہ اٹل رکھتے تھے۔