لاہور : معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی جوڑی نے نئی فلم” سپرسٹار “میں دھوم مچا دی ، فلم کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں دونوں کی ادکاری کو کافی سراہا جا رہا ہے.
دونوں اداکاروں کا ایک گانا بھی ریلیز کیا گیا ہے جس کے بعد سے فلم کے متعلق ٹوئیٹر ٹرینڈ پاکستان میں پہلے نمبر پر جا رہا ہے .
گانے میں ماہرہ خان اور بلال اشرف دونوں نے کالے رنگ کے ملبوسات زیب تن کر رکھے ہیں ، مداحوںکی جانب سے گانے کے لیرکس کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔