منشیات سمگلنگ کیس: رانا ثناء اللہ کا قریبی ساتھی گرفتار

08:26 PM, 5 Jul, 2019

فیصل آباد :منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر  رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے بعد ان کے قریبی ساتھی حاضر سروس DSPکو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق، منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثناءاللہ کے قریبی ساتھی حاضر سروس  ڈی ایس پی ملک خالد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ،اے این ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ایک  SSP اور  ان کی گرفتاری کیلئے آئی جی پنجاب سے رجوع کیا جا چکا ہے جبکہ رانا ثناءاللہ کے حلقے سے ایک سابق یو سی چیئرمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

 

ذرائع کے مطابق، ملک خالد طویل عرصے بطور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ڈی ایس پی فیصل آباد میں ڈیوٹی دی  چکے ہیں۔ ڈی ایس پی ملک خالد سے متعلق یہ رپورٹ بھی کیا گیا ہے کہ وہ منشیات میں ملوث گروہوں کیخلاف کاروائی میں سستی سے کام لیتے تھے۔  

مزیدخبریں