اسلام آباد : حکومت نے بے نامی اثاثوں کے متعلق مہم شروع کرتے ہوئے شہریوں کے لیے انعامی رقوم کا اعلان کر دیا ہے ، اب جو بھی شہری کسی بے نامی جائیداد کی نشاندہی کرے گا ، حکومت اس شہری کو مجموعی مالیت میں سے دس فیصد حصہ بطور انعام دے گی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے بے نامی اثاثوں کی جانچ کے لیے عوام کو بھی مہم میں شامل کر لیا ہے اب جو بھی شہری کسی بے نامی جائیداد کے متعلق نشاندہی کرے گا کہ اس جائیداد کی مجموعی مالیت کا دس فیصد اس شہری کو بطور انعام دیا جائے گا .
حکومت نے بے نامی جائیدادیں رکھنے والے افراد کیخلاف بھاری جرمانے اور دس سال قید کی سزا تجویز کر رکھی ہے ، کسی بھی علاقے کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو اس علاقے میں موجود بے نامی جائیداد کو ضبط کرنے کا اختیار ہوگا .
ایف بی آر کی جانب سے مہم کے تحت مسلم لیگ ن کے متعدد رہنماﺅں کو جنھوں نے اپنی جائیدادیں ملازموں کے سپرد کر رکھی تھیں ، اس کے علاوہ سندھ اور کراچی میں سینکڑوں لوگوں کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں ۔