لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی پر آبادیوں کومحفوظ بنانےکےعزم کااظہار ، آئی ایس پی آر

05:26 PM, 5 Jul, 2019

راولپنڈی: کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا (لائن آف کنٹرول )ایل او سی کا دورہ، ایل او سی کیساتھ آبادیوں کومحفوظ بنانےکےعزم کااظہار کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ،کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے  ایل او سی کا  دورہ کیا۔ انہوں  نے سیاچن ، نیلم،مظفر آباد ، کوٹلی اور بھمبر سیکٹر  کا دورہ کیا۔

 

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کورکمانڈر راولپنڈی نے جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور جذبے کی تعریف کی۔ کورکمانڈرراولپنڈی نے ایل او سی کیساتھ آبادیوں کومحفوظ بنانےکےعزم کااظہار کیا ۔

 

مزیدخبریں