ٹوکیو : جاپان میں دارالحکومت ٹوکیو کے مکینوں کو اپنی رہائش شہر سے باہر منتقل کرنے پر 10لاکھ ین تک مالی امداد کی پیشکش کی گئی ہے دارالحکومت کی مصروف ترین زندگی میں آرام اور تھکاوٹ سے نجات ہر شہری کا ایک خواب ہے جسے پورا کرنے کے لئے ایچی پریفیکچر کی حکومت نے ایک منصوبہ بنایا ہے ۔
منصوبہ کو ایچی مائیگریشن سپورٹ پراجیکٹ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت ٹوکیو کے ان رہاشیوں کو بھاری مالی مدد کی پیشکش کی جائے گی جو شہر سے باہر آباد ہونے کے متمنی ہوں غیر شادی شدہ افراد کو 6 لاکھ ین اور شادی شدہ افراد کو 10لاکھ ین کی پشکش کی گئی ہے ماہرین آبادی ومعیشت کے مطابق اس اقدام سے ٹوکیو جیسے بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے میں مدد ملے گی جہاں اوسطاً ایک اپارٹمنٹ یا رہائش کا کرایہ 75ہزار ین سے 130000ین کے درمیان ہے۔