ورلڈ کپ،پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ،پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لندن:پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

مخالف ٹیم کی کپتانی مشرفی مرتضی کررہے ہیں جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ آج کسی معجزے کی منتظر ہے اور میچ کو جیتنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائے جانے کا امکان ہے۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ ہم یہ میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے اور بنگلہ دیش کے خلاف بڑاسکور کریں گے،رنز کا فرق ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔