اپنے والد کے قتل کیلئے منصوبہ بندی کا کسی پر شبہ کر سکتی ہوں تو وہ صرف رانا ثنا اللہ ہیں:سارہ تاثیر

10:33 AM, 5 Jul, 2019

اسلام آباد: اے این ایف کی جانب سے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کی منصوبہ بندی کا شک کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی صاحبزادی سارہ تاثیر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے والد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی رانا ثنا اللہ نے کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سارہ تاثیر نے کہا کہ اگر میں اپنے والد کے قتل کیلئے منصوبہ بندی کا کسی پر شبہ کر سکتی ہوں تو وہ صرف رانا ثنا اللہ ہیں۔رانا ثنا اللہ سے زیادہ پست آدمی کوئی نہیں، یہ دھوکے بازی سے لے کر قتل تک میں قانون سے بچتا رہا ہے۔

سابق گورنر پنجاب کی بیٹی نے کہا کہ اس گرفتاری پر وہ نہایت خوش ہیں، دھوکے باز اور قاتل رانا ثنا کئی دہائیوں تک قانون کو چکما دیتا رہا۔خیال رہے کہ انسداد منشیات کی ٹیم نے یکم جولائی کو رانا ثنااللہ کو گرفتار کیا تھا اور عدالت نے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے رکھا ہے۔

مزیدخبریں