اسلام آباد:چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ مختصر دورانیہ میں ایمنسٹی اسکیم ان کی توقعات سے بھی بڑھ کر کامیاب رہی۔ انہوں نےجمعرات کونجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 150000 افراد نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے، بینکوں کے ہفتہ وار آخری ایام کار کے باعث لوگوں کو تین دن دئے گئے تھے ۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بے نامی اثاثے رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس سے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے طریقوں کی راہ ہموار ہو گی. انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بےنامی املاک کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم پہلے ہی دے چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت زیادہ محصولات جمع کرنے کے لئے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے متحرک کوششیں کر رہی ہے ۔