سنی لیون نے ایم ایس دھونی کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دیدیا

12:15 AM, 5 Jul, 2019

ممبئی : بھارتی اداکارہ سنی لیون نے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران اپنے پسندیدہ کرکٹر کا اعلان کر دیا ، اداکارہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو اپنا پسندیدہ کرکٹرز قرار دے دیا .

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ ایم ایس دھونی اس لیے میرے پسندیدہ کرکٹرہیں کیونکہ وہ ایک فیملی رکھتے ہیں ،اپنی بیٹی کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں اور ان کا اس طرح بچہ بننا مجھے بہت اچھا لگتا ہے .

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن میں کرکٹرز کی ذاتی زندگی کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں اس لیے ایم ایس دھونی میرے لیے پسندیدہ کرکٹر ہیں ۔

مزیدخبریں