میاں صاحب آپ پاکستان آئیں اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے: عمران خان

میاں صاحب آپ پاکستان آئیں اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کل نوازشریف کا فیصلہ آنا ہے،  میاں صاحب آپ پاکستان آؤ کیونکہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کل نواز شریف کا فیصلہ آرہا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں خود آکر فیصلہ سنوں گا، آپ اخباروں میں یہ فیصلہ پڑھیں گے، ہم انتظار کریں گے، پاکستان آؤ کیونکہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہبازشریف نےمسلم لیگ (ن) کا منشور  پیش کر دیا
  

انہوں نے  ظفر علی شاہ کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ظفرعلی شاہ ذہنی طور پر بہت پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے تھے، ظفر علی شاہ نے کبھی نوازشریف کےغلط کام کا دفاع نہیں کیا۔ میاں صاحب نے اربوں روپے چوری کئے، قوم کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بھیجا، کسی وزیر کا ضمیر نہیں جاگا،  93 کے مے فیئر فلیٹ کب خریدے گئے سب کو علم تھا، سب کو پتہ تھا ان فلیٹس کو ناجائز طریقے سے خریدا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیب نے پنجاب کی مزید 30 کمپنیوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا
 
 انہوں نے مزید کہا کہ پاناما کا ایشو آیا تو ن لیگ کی سینئر لیڈر شپ اور وزیروں کو پتہ تھا، نوازشریف نے اسمبلی میں کہا تھا فلیٹ 2007 میں خریدے، پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کا مک مکا تھا، کوئی دین کے نام پر تو کوئی لسانی بنیاد پر سیاست کر رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں