سرور خان وفاداریاں تبدیل کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے:ترجمان چودھری نثار

03:36 PM, 5 Jul, 2018

ٹیکسلا:سابق وزیرداخلہ چودھری نثار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرور خان پارٹی بدلنے،بے مقصد باتیں کرنے اور وفاداریاں تبدیل کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے اور ان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ابھی بھی کیس چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ختم نبوت ڈرافٹ کو ری چیک کرکے انوشہ رحمان نے جمع کروایا ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا تفصیلی فیصلہ
عام انتخابات میں اپنے مخالف امیدوار سرور خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چودھری نثار کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرور خان کی ایک نہیں دو ڈگریا ں جعلی ہونے کی تصدیق کی گئی،ان کی ایف اے اور بی اے کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیا جا چکا ہے اور ان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ابھی بھی کیس چل رہا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سرور خان پارٹی بدلنے،بے مقصد باتیں کرنے اور وفاداریاں تبدیل کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں:خان صاحب آپ سیاست نہیں کرسکتے، بہتر ہے  کسی پیر کی مریدی کریں:  شہباز شریف
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی اے امیدوار سرور خان کی جانب سے چودھری نثار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں سرور خان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار نے کئی دفعہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی کوشش کی لیکن ان کے معاملات طے نہیں پا سکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں