ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان جو کہ فلم انڈسٹری میں نئے چہروں کو متعارف کروانے کے بارے میں شہرت رکھتے ہیں نے اب کی بار اپنے باڈی گارڈ پر مہربان ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور شیرا سنگھ کے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ختم نبوت ڈرافٹ کو ری چیک کرکے انوشہ رحمان نے جمع کروایا ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا تفصیلی فیصلہ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم نگری میں نئے چہرے متعارف کرانے اور ساتھی اداکاروں کی مدد کرنے کے حوالے سے انڈسٹری میں ایک الگ مقام رکھتے ہیں اور وہ دوستوں کی مدد کے لیے انتہائی قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سلمان خان نے 18 سال سے سائے کی طرح ساتھ رہنے والے باڈی گاڑد شیرا کے بیٹے کو بھی فلم نگری میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خان صاحب آپ سیاست نہیں کرسکتے، بہتر ہے کسی پیر کی مریدی کریں: شہباز شریف
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے 18 سال سے ساتھ رہنے والے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے ٹائیگر سنگھ کی پیدائش کے موقع پر گود میں اٹھا کر وعدہ کیا تھا کہ یہ بچہ بڑا ہو کر ہیرو بنے گا اور میں اس کو ہیرو بناؤں گا لیکن سلو میاں کے باڈی گارڈ نے اس بیان کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیا اور یہ سمجھ کر بھول گئے کہ سلمان خان نے بچے کو دیکھ کر جذبات اور خوشی میں کہا لیکن دبنگ خان شیرا سے کیا ہوا وعدہ نہیں بھولے اور حال ہی میں انہوں نے ٹائیگر کے ڈیبیو کے حوالے سے بات کی۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے چکے ہیں، زرداری کا دعویٰ
سلو میاں کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان اپنے بہنوئی ایوش شرما کی فلم ’لوراتی‘ کی ریلیز کے بعد ٹائیگر سنگھ کو لے کر فلم بنائیں گے اور وہ انہیں ایک ایکشن سے بھرپور فلم میں کاسٹ کریں گے جس میں ان کے مدمقابل ایک نئی اداکارہ کو متعارف کروایا جائے گا۔واضح رہے کہ سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا ٹائیگر سنگھ معروف ہدایتکار علی عباس ظفر کے ہمراہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خدمت انجام دے چکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں