مرشد سے عشق    کو شرک نہیں کہا جا سکتا، عمران خان

01:43 PM, 5 Jul, 2018

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مرشد سے عشق اور عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا، دین کے متعلق میرا بہت مطالعہ ہے ،اقبال کو پڑھیں تو عشق کے متعلق پتہ چلے گا ،کلمہ گو شرک کیسے کر سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک پتن مزار پر دورے کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔ عمران خان نے گذشتہ دنوں اپنی اہلیہ بشریٰ  بی بی کے ہمراہ پاکپتن میں درگاہ بابا فرید پر حاضری دی تاہم احاطے میں داخل ہونے سے قبل انہوں نے مزار کی چوکھٹ پر سجدہ کیا جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ دین کے متعلق میرا بہت زیادہ مطالعہ ہے، بابا فرید، شمس تبریز جیسے لوگوں کی وجہ سے دین پھیلا، بابا فرید سے میری عقیدت ہے۔

پی ٹی  آئی چیئرمین نے کہا کہ اقبال کو پڑھیں تو عشق کے متعلق پتہ چلے گا، مرشد سے جو عشق ہوتا ہے اسے شرک نہیں کہا جا سکتا، کلمہ گو شرک کیسے کر سکتا ہے، عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا۔

مزیدخبریں