دبئی :لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے شمالی علاقوں، شام اور لبنان میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 بتائی گئی ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں:ختم نبوت ڈرافٹ کو ری چیک کرکے انوشہ رحمان نے جمع کروایا ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا تفصیلی فیصلہ
لبنان کے سائنس ریسرچ سینٹر کے زلزلے کے امورکے نگران رشید جمعہ نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دس منٹ کم پانچ پر محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز بحیرہ طبریا میں 15 کلو میٹر گہرائی میں بتایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خان صاحب آپ سیاست نہیں کرسکتے، بہتر ہے کسی پیر کی مریدی کریں: شہباز شریف
زلزلے کے باعث بیروت، جنوبی وادی البقاع اور جبل لبنان میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے فوری بعد لوگوں نے مساجد سے اذانیں دینا شروع کردیں اور خوف زدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں