سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپوربھی مداحوں کے طنز سے نہ بچ پائی

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپوربھی مداحوں کے طنز سے نہ بچ پائی
کیپشن: Image by DissDash

نئی دہلی:سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم جب سے سینماءگھروں کی زینت بنی ہے.

یہ بھی پڑھیں:ختم نبوت ڈرافٹ کو ری چیک کرکے انوشہ رحمان نے جمع کروایا ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا تفصیلی فیصلہ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شہرت میں اضافہ ہو گیا ہے اور اب سری دیوی کی بیٹی کے علاوہ ایک اداکارہ کے طور پر بھی ان کی پہچان بن گئی ہے۔جھانوی کپور نے اس فلم کیلئے بھرپور محنت کی کیونکہ وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک کامیاب آغاز چاہتی تھیں اور اس حوالے سے گھر والوں نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا حتیٰ کہ ان کے سوتیلے بھائی ارجن کپور اور انشولا بھی ہر ممکن مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خان صاحب آپ سیاست نہیں کرسکتے، بہتر ہے  کسی پیر کی مریدی کریں:  شہباز شریف

جھانوی کپور خوبصورت بھی ہیں اور ٹیلنٹڈ بھی لیکن اپنی خوبصورتی کے باوجود بھی وہ سوشل میڈیا پر مداحوں کے ’طنز‘ سے بچ نہ پائیں اور اپنی تصویر شیئر کی تو صارفین نے ایسی چیز دیکھ لی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا اور فوراً یہ کہہ دیا کہ انہوں نے اپنے ہونٹوں اور ناک کی سرجری کروا لی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں