تاحکم ثانی موبائل کارڈز پر ٹیکس معطل رہے گا، سپریم کورٹ کا حکم

12:19 PM, 5 Jul, 2018

اسلام آباد: موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبری۔ 100 روپے پر 100 روپے کا بیلنس ملتا رہے گا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے تاحکم ثانی موبائل کارڈز پر ٹیکس معطل رہے گا۔ چیف جسٹس نے پیٹرولیم مصنوعات کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ نے موبائل کارڈز پر ٹیکس 10 دن کے لیے معطل نہیں کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 3 مئی کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران موبائل فون بیلنس پر اضافی کٹوتی کے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

مزید پڑھیں: فیصلہ موخر کرنے کیلئے نواز شریف نے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا

8  مئی کو اس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کی جانب سے سیلز اور ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹیکس کس قانون کے تحت وصول کیا جارہا ہے اور حکم دیا تھا کہ مختلف ممالک میں کال ریٹ کا تقابلی جائزہ چارٹ پیش کیا جائے۔

11 جون کو سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر )اور موبائل کمپنیز کی جانب سے وصول کیے جانے والے ٹیکسز کو معطل کرتے ہوئے ان احکامات پر عمل کرنے کے لیے 2 دن کی مہلت دے دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں