جلالپور بھٹیاں میں ٹارگٹڈ آپریشن ،گرفتار ہونے والوں میں کون کون شامل ؟

09:35 AM, 5 Jul, 2018

جلالپور بھٹیاں (  محمد زاہد منیر نمائند ہ نیو نیوز جلال پور بھٹیاں)  ڈی پی او حافظ آباد سیف اللہ خاں کے حکم پر حافظ آباد پولیس نےجرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا.ٹارگٹڈ آپریشن جلالپور بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں کیا گیا.

               

آپریشن کے نتیجہ میں قتل،اغوا اور زیادتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث 15 ملزمان گرفتار کر لئے گئےہیں .گرفتار ملزمان میں اے کیٹگری کے اشتہاری اور عدالتی مفرور بھی شامل ہیں۔حافظ آباد پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر خفیہ معلومات کی بنا پر بھی کومبنگ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں