ممبئی : بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ، اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ سکرین پر نوجوان اداکاروں کے ساتھ رومانس نہیں کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں اپنی آنے والی میگا بجٹ فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ مسلسل ناکام فلموں کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ کی کامیابی سے کترینہ کو یہ بات سمجھ آگئی کہ انہیں کس طرح کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔فلم سنجو نے سلمان خان کی ریس 3 کی بھی چھٹی کرادی
کترینہ کیف کی زیادہ تر وہ ہی فلمیں کامیاب ہوئی ہیں جن میں انہوں نے خود سے بڑی عمر اور کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہو۔ اس لیے اب انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ نوجوان اداکاروں کے ساتھ اسکرین پر رومانس نہیں کریں گی۔