رحیم یار خان، مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

09:06 AM, 5 Jul, 2018

رحیم یار خان: رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: 

پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا اور تیز رفتاری کے باعث بس سامنے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں