لاہور:درازگروپ نے دو ’ای۔ کامر س سٹورز ‘ Daraz.pk اورKaymu کے ایک اتحاد کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ہونے والاDaraz.pk اورKaymuکا اتحاد اب تکمیل کو پہنچ چکا ہے او ر اب دونوں گروپ ایک ہی ویب سائٹwww.daraz.pk سے کام کریں گے۔
درازگروپ کے سی ای او’بی مائیکلسن ‘ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پچھلے سال دو اکٹھے شروع ہونےوالے کاروباروں میں سے Daraz.pk اب تک زبردست کاروبارکر رہاہے۔
انھو ں نے مزید کہاکہ kaymuکے زبردست سیلرزاب daraz.pkپرآچکے ہیں اور ان میں سے بہت سے kaymuکی نسبت اب daraz.pkپر زیادہ کاروبار کررہے ہیں۔ انکے مطابق وہ ای۔ کامرس سروسز کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسی طرح محنت کرتے رہیں گے۔