چینی صدر شی جن پنگ اپنے سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے
بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ اپنے سرکاری دورے پر جرمن دارالحکومت برلن پہنچ گئے جہاں انہوں نے چانسلر انجیلا میرکل سے ملاقات بھی کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
چین نے جرمن چانسلر کی موجودگی میں ہی ایئر بس کے ساتھ 20 ارب یورو مالیت کے نئے ہوائی جہاز خریدنے کے ایک معاہدے پر دستخط بھی کر دیے۔ دوسری جانب بیجنگ حکومت سے جرمن کمپنیوں کو چینی منڈی تک بہتر رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
چینی صدر اپنے جرمن ہم منصب اشٹائن مائر سے بھی ملیں گے۔ جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کل جمعرات کو چینی صدر برلن سے ہیمبرگ چلے جائیں گے۔