لیہ:ٹریفک حادثے میں 15افرادجاں بحق،24زخمی

06:12 PM, 5 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

لیہ :ٹریفک حادثے میں بچوں اورخواتین سمیت پندرہ افرادجاں بحق چوبیس زخمی ہوگئے۔رحیم یار خان میں آئل ٹینکرالٹ گیا،،ڈرائیورسمیت دوافرادزخمی ہوئے۔گوجرہ میں قراقرم ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لیہ کروڑ لعل عیسن روڈپر مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خونی تصادم کے نتیجے میں خوفناک حادثے ہوگیا۔  15افراد جاں بحق جبکہ 24زخمی ،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رحیم یارخان میں رانجھے خان کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا،آئل ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔
گوجرہ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی ،،، ریسکیو ٹیم نے آدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

مزیدخبریں