کینگسٹن: ویسٹ انڈیز جارحانہ مزاج بیٹسمین کرس گیل کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہو گئی۔ بھارت کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کریں گے ۔
یاد رہے کہ کرس گیل اور کرکٹ بورڈ کے درمیان مالی معاملات پر تنازع چلا آرہا تھا جس کی وجہ سے گیل قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر رہے تھے۔
تاہم سلیکٹرز نے ایک مرتبہ پھر کرس گیل پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں بھارت کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے طلب کرلیا ،انہیں لینڈل سیمنز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کرس گیل نے آخری مرتبہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد سے وہ ٹیم سے باہر ہیں۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 9 جولائی کو کنگسٹن کے سبینا پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.