وقار یونس نے دنیا بھر کی خواتین کرکٹرز کو دشمن بنا لیا

وقار یونس نے دنیا بھر کی خواتین کرکٹرز کو دشمن بنا لیا

لیسٹر:  وقاریونس نے دنیا بھر   کی خواتین کرکٹرز  کو  اپنا دشمن بنا لیا.

سابق کپتان اور ماضی کے اسٹار فاسٹ بولر وقار یونس نے گزشتہ دنوں ٹویٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ویمنز ورلڈ کپ میں اوورز کی تعداد 30 کردے، جیسا کہ ٹینس میں مردوں کے 5 سیٹس کے برعکس خواتین 3 سیٹس کھیلتی ہیں تاہم جب اس حوالے سے تنقید ہوئی اور خواتین کیساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد ہوا  تو وقار یونس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انکا مقصد ویمنزکے حوالے سے کوئی امتیازی سلوک نہیں تھا۔

سابق پیسر  کی اس وضاحت کو بھی کرکٹرز نے قبول نہیں کیا، ان کے ریمارکس پر آسٹریلوی کرکٹر الیسی پیری نے کہا تھا کہ   کیا 50 اوورز کے میچ میں 530 رنز بھی انٹرٹیننگ نہیں ہیں؟ جس میں سب نے 2 بہترین اننگز دیکھی ہیں۔

اب پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف میچ سے قبل جیس جوناسین نے ایک بار پھر وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے ریمارکس کافی ناگوار قسم کے تھے، اگر اوورز ہی کم کرنے ہیں تو پھر ٹوئنٹی 20 کرکٹ کا مقصد کیا رہ جائے گا۔

یہ کافی دلچسپ بات ہے کہ انھوں نے یہ ریمارکس ہمارے سری لنکا  کیخلاف میچ کے اگلے روز دیے جس میں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اسکور بنا تھا، اس میں 500 سے زائد رنز بنے اور2 بہترین اننگز بھی سامنے آئیں۔میں سمجھتی ہوں کہ یہ ریمارکس غلط ہیں، ہمیں اس پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ جوناسین کا اشارہ سری لنکا کی چماری اتاپتو   کی جانب تھا جنھوں نے 143 گیندوں پر ناٹ آؤٹ178 رنز بنائے تھے، جواب میں آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ نے بھی ناقابل شکست سنچری جڑ   کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں