آکسفورڈ یونیورسٹی نے شاہ رخ خان کو لیکچر کیلئے مدعو کر لیا

ممبئی: دنیا بھرمیں اپنی مثال آپ رکھنے والی مایہ ناز آکسفورڈ یونیورسٹی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو لیکچر کیلئے مدعو کر لیا جسے شاہ رخ خان نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ضرور لیکچر دیں گے۔

05:36 PM, 5 Jul, 2017

ممبئی: دنیا بھرمیں اپنی مثال آپ رکھنے والی مایہ ناز آکسفورڈ یونیورسٹی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو لیکچر کیلئے مدعو کر لیا جسے شاہ رخ خان نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ضرور لیکچر دیں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ سپر سٹار نے آکسفورڈ انتظامیہ کا دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں باتیں کرنا بے حد پسند ہے لہٰذا اگر دنیا کے کسی بھی کونے سے انہیں تقریر کرنے کیلئے بلا یا جائے گا تو وہ ضرور جائیں گے اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچائیں گے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے پرنسپل ایلن رس بریجر نے شاہ رخ خان کونومبر میں لیکچر دینے کیلئے پیغام بھیجا تھا جس میں لکھا تھا کہ ہمارے طالبعلم نہ صرف آپ کو پسند کرتے ہیں بلکہ آپ سے محبت کرتے ہیں لہٰذا اگر آپ یہاں آکر لیکچر دیں گے تو ہم سب کو بے انتہا خوشی ہوگی، جواب میں شاہ رخ نے اس عزت افزائی پر ایلن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضرور آئیں گے کیونکہ انہیں بھی باتیں کرنا بہت پسند ہے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی صلاحیتوں کے پیش نظر انہیں دنیا بھر سے تعلیمی اداروں میں لیکچر دینے کیلئے مدعو کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں