ممبئی: بالی ووڈ دبنگ ماضی کی سپر ہٹ فلم ’جڑواں‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گے۔سپر سٹار اس فلم میں مختصر کردار ادا کرینگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ہدایتکار و پروڈیوسر ڈیوڈ دھون کی فلم ’جڑواں ٹو‘ میں مختصر کردار ادا کریں گے تاہم فلم میں ان کے کردار کے حوالے سے ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں جب کہ فلم کے پہلے حصے میں دبنگ خان کے کردار کو سب نے بہت پسند کیا تھا۔
واضح رہے ’جڑواں‘ 90 کی دہائی میں ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم تھی جس میں انہوں نے ڈبل رول ادا کیا تھا تاہم اب ڈیوڈ دھون نے فلم کے دوسرے سیکوئل میں سلمان خان کی جگہ اپنے بیٹے ورن دھون کو کاسٹ کیا ہے جس میں وہ پہلی بار ڈبل رول میں دکھائی دیں گے جب کہ جیکولین فرنانڈس اور تاپسی پنو اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
سلمان خان ”جڑواں 2“ میں مختصر کردار میں نظر آئینگے
ممبئی: بالی ووڈ دبنگ ماضی کی سپر ہٹ فلم ’جڑواں‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گے۔سپر اسٹار اس فلم میں مختصر کردار ادا کرینگے۔
05:26 PM, 5 Jul, 2017