پیٹو افراد کا مقابلہ، امریکی خاتون 21برگر کھا کر فاتح قرار

05:20 PM, 5 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن:  امریکی دارالحکومت میں پیٹو افراد کے درمیان برگر کھانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلہ امریکی خاتون نے 10منٹ میں 21برگر کھا کر جیت لیا۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں آٹھویں سالانہ برگر ایٹنگ چیمپئن شپ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 14پیٹو افراد نے حصہ لیا۔ مقابلے میں شریک کھانا کھانے کے شوقین افراد نے تیز ترین رفتار سے زیادہ سے زیادہ مزیدار برگر کھانے کی بھرپور کوشش کی۔

ان افراد نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں جلدی جلدی سب سے زیادہ برگر ہڑپ کئے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس مقابلے میں جہاں کچھ لوگ بمشکل 7برگر کھا پائے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی مولی شائلرنامی پیٹو خاتون نے 10منٹ میں اکیس برگر چٹ کر کے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا جنہیں 1500ڈالر انعام سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں