ہنوئی: ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں 2030 تک موٹرسا ئیکل چلانے پرپابندی لگادی گئی ہے۔
ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں شدید فضائی آلودگی کے تناظر میں حکام نے سن 2030 تک موٹرسائیکلوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہنوئی میں موٹرسائیکل سواری لوگوں کے نقل و حرکت کا سب سے اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ ستر لاکھ کی آبادی کے شہر ہنوئی میں 50لاکھ سے زائد موٹرسائیکلیں ہیں۔
اس شہر میں کاروں کی تعداد صرف 5 لاکھ کے قریب ہے۔