لاہور : ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہین افراد دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ طویل عرصے تک زندگی پاسکتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ آئی کیو والے افراد 80 سال تک کی عمر پاسکتے ہیں۔
اسکاٹ لینڈمیں یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ایان ڈیئری اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی تحقیق میں ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ جن افراد کا آئی کیو دیگر کے مقابلے میں زیادہ بلند تھا انہیں مہلک امراض کا سامنا کم ہوا، یعنی زیادہ آئی کیو کے حامل بچوں میں عمر کے ساتھ ساتھ سانسوں کے امراض کا خدشہ 28 فیصد کم، دل کے امراض کا خطرہ 25فیصد کم جب کہ فالج سے مرنے کا خطرہ 24 فیصد کم تھا۔
تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ زیادہ آئی کیو والے افراد 80سال تک کی عمر پاسکتے ہیں جب کہ انہی ذہین افراد میں چوٹ لگنے، ہاضمے کے امراض اور ڈیمنشیا سے متاثر ہوکر مرنے کا تناسب بھی کم تھا یہاں تک کہ ان کے معاشی اور سماجی پہلوں کو مدِ نظر رکھا گیا اور اس کے باوجود وہ ان کیفیات سے دور رہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔