پاناما کیس سے ڈرنے والے تاریخ میں بھی زندہ نہیں رہ سکتے، آصف زرداری

04:09 PM, 5 Jul, 2017

دادو:  سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انکا اور آصفہ کا جھگڑا چل رہا ہے  کیونکہ وہ کہتی ہے کہ میں لیاری سے کھڑی ہوں گی میں کہتا ہوں نواب شاہ سے الیکشن لڑو۔ایک تقریب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بھٹو صاحب نے ملک سے باہر جانے سے منع کر دیا تھا اور کہا تھا کہ میں تاریخ میں زندہ رہوں گا۔ پیپلز پارٹی نے اختیارات تقسیم کر کے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہےاور اگر میں نے اختیارات منتقل نہیں کیے ہوتے تو آج میاں صاحب وزیر اعظم نہیں ہوتے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں بلے کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو سی پیک کی سمجھ نہیں بلکہ انہوں نے تو اپنے طور پر سی پیک کو تھوڑا چینج کر کے اپنے طور پر چلانے کی کوشش کی ہے جبکہ سی پیک صرف گیم چینجر نہیں پورے خطے کو تبدیل کرے گا۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا جو جیل جانے سے ڈرتے ہیں وہ تاریخ میں زندہ نہیں رہتے اور پاناما کیس میں ڈرنے والے بھی تاریخ میں زندہ نہیں رہ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا اور آصفہ کا جھگڑا چل رہا ہے  کیونکہ وہ کہتی ہے کہ میں لیاری سے کھڑی ہوں گی میں کہتا ہوں نواب شاہ سے الیکشن لڑو۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں