وزیر اعظم کی تاجکستان روانگی سے قبل مریم نواز سے ملاقات  ،دعائیں دیں

03:34 PM, 5 Jul, 2017

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دورہ تاجکستان سے قبل اپنی بیٹی مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور دعائیں دیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو تاجکستان پہنچے اسلام آباد روانگی سے قبل اپنی بیٹی مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں دعائیں دیں بعد ازاں مریم نواز شریف پانا ما لیکس کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی میں پیش ہوئیں اور سوالوں کے جوابات دیئے .
 

اس سے پہلےوزیر اعظم محمد نواز شریف بیٹی مریم نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی کےلئے روانگی سے قبل اپنی والدہ کلثوم نواز سے دعائیں لیں ۔

بدھ کو مریم نواز جے آئی ٹی میں روانگی سے قبل اپنی والدہ کلثوم نوازسے گلے ملیں اور الدہ نے دعائیں دےکر رخصت کیا اس موقع پر سوشل میڈیا پر جاری کر دہ تصویر میں کلثوم نواز نے ہاتھ میں قرآن مجید اٹھا رکھا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں