وسطی پنجاب میں بھی برن یونٹس کی سہولت موجود نہیں ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب

03:27 PM, 5 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ برن یونٹ نہ ہونے کے باعث سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی اموات میں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے  کہا کہ ساہیوال میں لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر معاملات میں انصاف نہ ملا تو تین دن بعد احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

لاہور کے سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب ہی نہیں بلکہ وسطی پنجاب میں بھی برن یونٹس کی سہولت موجود نہیں ، سیکرٹری ہیلتھ نے ان اسپتالوں میں بھی برن یونٹس کا اعلان کیا جہاں بیڈز موجود ہی نہیں سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ انفیکشن کی وجہ سے ہوا

وزیراعلی پنجاب اور چیف جسٹس غیرجانبدار انکوائری کمیٹی تشکیل دیں سیکرٹری صحت کو فوری طور پر عہدے سے برطرف ہو جانا چاہیے۔


انکا کہنا تھا کہ لیڈی ڈاکٹرز ساہیوال میں اپنے کمروں تک میں محفوظ نہیں ، ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل اور اےسی کو معطل نہ کیا گیا تو احتجاج کریں گے
سیکرٹری صحت نے پورے ہیلتھ سسٹم کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ۔

مزیدخبریں