لائیزر لیگ میں شریک تمام غیرملکی فٹبالرز کو پاکستانی ویزے جاری کردیے گئے

03:06 PM, 5 Jul, 2017

لاہور: پاکستان میں ہونے والی پہلی(لائیزر لیگ) میں شرکت کرنے والے  تمام غیرملکی فٹبالرز کو پاکستانی ویزے جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹار فٹبالر ریان گگز کو ایک ماہ کیلئے وزٹ ویزہ جاری کیا گیا،جبکہ برازیلین سٹار روبرٹو کارلوس کو 21 روز کیلئے ویزٹ ویزہ جاری کیا گیا۔

 فٹ بالر  نکولس انیلکا کو بھی ایک ماہ کیلئے ویزٹ ویزہ جاری کیا گیا ان کے ساتھ ساتھ  جارج بوٹینگ کو سپورٹس ویزہ ایک ماہ کیلئے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے برازیلین سٹار فٹبالر رونالیڈینیو کو پاکستانی ویزہ جاری کردیا گیا تھا۔ سٹار فٹبالر کو 90 دن کیلئے ویزہ جاری کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹار فٹبالر 7 جولائی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترینگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں