چیمپئینز ٹرافی کی فاتح ٹیم کی آڑ میں نجم سیٹھی کے قریبی رفقاء پر پیسوں کی بارش

02:19 PM, 5 Jul, 2017

لاہور  (ابراہیم بادیس سپورٹس رپورٹر نیو نیوز): پی سی بی نے قومی خزانے کو چونا لگا کر  چیمپئینز ٹرافی کی فاتح سائیڈ کی آڑ میں نجم سیٹھی کے قریبی رفقاء پر پیسوں کی بارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی اور جنرل منیجر انٹرنیشنل آپریشنز عثمان واہلہ کو گذشتہ روز تقریب میں 10، 10 لاکھ روپے کے چیک  دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق  عثمان واہلہ اور امجد بھٹی کا نام وزیر اعظم ہاوس سے جاری نوٹیفکیشن میں شامل نہیں تھا۔ واضح رہے  کہ عثمان واہلہ اور امجد بھٹی کو سربراہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں