ماسکو:چین اور روس میں اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کا سمجھوتہ طے پا گیا، ماسکو میں چینی او ر روسی صدر کے دستخط کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس نے اعلامیے میں پاکستان اورافغانستان میں مصالحتی کردار پر چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کے مصالحتی کردار سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔
ماسکو میں چینی اورروسی صدرکی ملاقات کے بعد دستخط شدہ اعلامیہ جاری کردیاگیا، جس میں روس نے پاکستان اورافغانستان کےدرمیان میں مصالحتی کرداراورون بیلٹ ون روڈ منصوبےپرچین کی تعریف کی۔
روسی صدر پیوٹن نے ا مید ظاہرکی کہ چین کے کردار سے ونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری اورافغانستان میں امن سے خطے میں استحکام آئے گا،تاہم دونوں صدورنے افغانستان میں بڑھتی دہشت گردی پرتشویش کا اظہار بھی کیا۔
اعلامیے میں اقوام متحدہ سے شام کی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرنے اور معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر زور دیا گیا۔روس اور چین نے پیرس ماحولیاتی معاہدے پر عملدرآمدپربھی اتفاق کیا۔
روسی صدر کے ساتھ پریس کانفرنس میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت میں اضافہ کریں گے اور حالات جیسے بھی ہوں، روس چین اسٹریٹجک تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔