ودیا بالن کی ”مونچھ اور داڑھی“ والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

01:48 PM, 5 Jul, 2017

ممبئی: بالی وڈ میں بااثر اداکاری سے اپنی شناخت بنانے والی اداکارہ ودیا بالن اب ایک مرتبہ پھر نئے کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں بے شمار ایوارڈز اپنے نام کرنے والی اداکارہ ودیا بالن نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ کوئی عمر رسیدہ شخص ہے جو لمبے بال، لمبی داڑھی اور مونچھوں کے ساتھ چہرے پر عینک لگائے ہوئے ہےاور اس کو دیکھ کر کوئی  یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ کسی خاتون کی تصویر ہے۔

ودیا بالن نے اپنی شیئر کردہ تصویر کے ساتھ لکھا کہ پہلی مرتبہ اس قسم کا یہ میرا پہلا کردار ہے جو صرف اسٹیج پلے کے لئے ہے جب کہ ودیا نے اس اسٹیج پلے کا نام بھی لکھا لیکن وہ اتنا پیچیدہ ہے کہ اسے سمجھنا آسان نہیں۔

ودیا بالن نے اپنے کیرئیر کا آغاز معروف ٹی وی شو ہم پانچ سے کیا جس کے بعد انہوں نے 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم پرنیتا سے فلم نگری میں قدم رکھا۔ ودیا نے ڈرٹی پکچر، عشقیہ، ہماری ادھوری کہانی اور بھول بھلیا جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں