رمیزراجہ کی ٹیسٹ کرکٹ کو 2ماہ کے لیے مخصوص کرنے کی تجویز

01:17 PM, 5 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

لارڈز:سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم رمیزراجا نے آئی سی سی کو تجویز دی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو صرف 2ماہ کے لیے مخصوص کر دیا جائے۔ٹیسٹ میچز کی خراب شیڈولنگ کی وجہ سے ایشیا میں شائقین کی دلچسپی کم ہو رہی ہے،2 مہینے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے مخصوص کرنے سے بہترین کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کیلئے دستیاب ہونگے،ایشیامیں شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے ۔

رمیز راجہ لارڈز میں ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ان2ماہ کے دوران سوائے ٹیسٹ کرکٹ کے ہرطرح کی کرکٹ روک دینی چاہیے۔رمیز راجہ نے مزید کہا کہ 2 مہینے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مخصوص کرنے سے بہترین کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی اسی طرح برقراررکھی جاسکتی ہے، جیسے انگلینڈ میں شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی برقرارہے۔ایشیامیں شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے اور دلچسپی کم ہونے کی وجہ میچزکی خراب شیڈولنگ ہے۔

مزیدخبریں