لندن : ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے روز بھی دلچسپ مقابلے جاری رہے، ورلڈ ٹینس چیمپئنز نے میدان مار لیا . عالمی نمبر ون انجلیک کربر ، نوواک جوکووچ ، اور روجر فیڈرر نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ۔
مینز سنگلز میں سات بار کے ومبلڈن چیمپئن روجر فیڈرر نے مدمقابل یو کرائن کے Alexandr Dolgopolov کے اَن فِٹ ہونے سے جلد کامیابی حاصل کر لی۔
ادھر ورلڈ نمبر ٹو سربین سٹار نواک جوکووج نے سلواکیا کے Martin Klizan کو چھ تین اور دو صفر سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا ۔
ویمنز سنگلز میں عالمی نمبر ون انجلیک کربر نے بھی دبنگ انٹری دی ،،، امریکی حریف ایرینا فیلکونی کو چھ چار ،، ، چھ چار سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ عالمی نمبر تین کیرولینا لیسکووا نے بھی پہلے راؤنڈ میں روسی حریفEvgeniya Rodina کے خلاف فتح اپنے نام کی ،، ادھر ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی ہنگرین حریف Timea Babos کو ہرا کر اگلے مرحلے میں پہنچیں.